امریکا کی ریاست ٹیکساس میں قتل پاکستانی ڈاکٹر طلعت خان کی نماز جنازہ ہیوسٹن کی حمزہ مسجد میں ادا کردی گئی۔
ڈاکٹر طلعت خان کی نماز جنازہ میں پاکستانی قونصل جنرل سمیت سابق وفاقی وزیر بابر غوری، ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن سلیمان لالانی اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ڈاکٹر طلعت اپنے شوہر گوہر خان، بیٹے احمد کے ساتھ جولائی میں سیئٹل سے ہیوسٹن منتقل ہوئی تھیں۔
واقعے کے بعد لواحقین نے واپس سیئٹل منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی تدفین ریاست واشنگٹن ہی میں کی جائے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر طلعت جہاں کو ان کی رہائشی بلڈنگ میں بچوں کے سامنے چاقو سے وار کرکے قتل کیا گیا۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ ملزم کو موقع پرگرفتار کرلیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 24 سالہ حملہ آور مائلز جوزف فریڈ رِیش پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔