مائینز اینڈ منرل بل پر تنازع کے باعث خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس دوسری بار ملتوی کردیا گیا ۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس دوسری بار ملتوی کردیا گیا ہے اور اجلاس اب 16 اپریل کے بجائے بدھ 23 اپریل کو ہوگا۔
21 اپریل کو اسمبلی جرگہ ہال میں دوبارہ مجوزہ مائینز اینڈ منرل بل پراراکین اسمبلی کو بریفنگ اور اس پر وہ تحریری تحفظات جمع کرائیں گے۔
اسپیکر بابر سلیم سواتی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رولز 21 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت اجلاس ملتوی کیا۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 14 اپریل سے ملتوی کر کے 16 اپریل دوپہر 2 بجے کو طلب کیا گیا تھا۔