لاہور کے علاقے مصطفی ٹاؤن میں سسرالیوں نےمبینہ طورپربہوکو تیل چھڑک کر آگ لگا دی، متاثرہ خاتون جناح اسپتال میں دم توڑ گئی ۔
پولیس کے مطابق سسرالیوں کے ہاتھوں خاتون پر مبینہ طور پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کا واقعہ آٹھ اپریل کوپیش آیا۔ مقدمہ کے مطابق مہوش کو اس کے خاوند شاہد، دیور سہیل اورسہیل کی بیوی ثمرین نے جلایا۔۔۔پولیس کو واقعے کی اطلاع تاخیرسے جناح اسپتال سے ملی۔۔پولیس نے زخمی خاتون مہوش کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے ۔ملزمان فرار ہیں جنھیں جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔