خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشئر پھٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، چترال، دیر اپر، سوات اور کوہستان حساس قرار دیدیا گیا، حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ کیا جائے۔
حکام کے مطابق کل سے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث جھیلوں کے پھٹنے سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کےلیے انتظامیہ کوفوری اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔
متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ کیا جائے، اس دوران ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو اہلکار الرٹ رہیں، ہنگامی سامان اور دستیاب وسائل پہلے سے موجود رکھے جائیں۔