لانس حوالدار مدثر شہید (ستارۂ بسالت) اور لانس نائیک حسیب شہید (ستارۂ بسالت) کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہوگیا۔
لانس حوالدار مدثر شہید اور لانس نائیک حسیب شہید بونیر کے علاقے میں 13 اپریل 2024ء کو دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے شہید ہوئے، مدثر شہید اور حسیب شہید کو انکی بہادری کے اعتراف میں ستارۂ بسالت سے نوازا گیا۔
لانس حوالدار مدثر شہید اور لانس نائیک حسیب شہید کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، لانس حوالدار مدثر شہید اور لانس نائیک حسیب شہید نے غیر معمولی دلیری اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرض نبھایا۔
قوم اپنے ان ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہداء کی قربانی پاک فوج کی اعلیٰ روایات، بے مثال وفاداری اور قربانی کا روشن باب ہے۔
پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کے جذبے سے کھڑی ہے، لانس حوالدار مدثر شہید اور لانس نائیک حسیب شہید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
لانس حوالدار مدثر شہید اور لانس نائیک حسیب شہید کی شجاعت اور بہادری تاریخ کا ایک روشن باب ہیں، ہمارے ان شہداء کی قربانی آنیوالی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔