ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان میں جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی تین روزہ 29ویں ٹیکسٹائل نمائش و کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں 550 ملین ڈالر سے زائد کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ٹیکسٹائل کے شعبے کے لیے نیا تاریخی باب رقم ہونے جارہا ہے۔ نمائش میں ایشیا، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے 20 سے زائد ممالک کی 500 عالمی کمپنیاں جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ شریک ہیں۔
ایونٹ میں 67 ہزار سے زائد تجارتی وزیٹرز نے شرکت کیں، 550 ملین ڈالر سے زائد کے تجارتی معاہدے اور سرمایہ کاری کی متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔
ایونٹ میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں آٹومیشن اور پائیداری جیسے جدید صنعتی موضوعات پر اہم سیشنز منعقد ہوئے، پاکستان کے ٹیکسٹائل شعبے نے عالمی معیار، جدت اور استحکام کی نئی مثال قائم کر دی۔
ترک، چینی، روسی اور دیگر بین الاقوامی وفود کی شرکت سے عالمی اعتماد میں اضافہ، معاشی استحکام کی ضامن ہے
صدر 'ای کامرس گیٹ وے پاکستان'، ڈاکٹر خورشید نظام کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل ایشیا 2025 نے پاکستان کو عالمی ٹیکسٹائل مرکز بنانے کے وژن کو حقیقت میں بدلا، اس بار کی بین الاقوامی دلچسپی اور حاصل شدہ معاہدے ہماری توقعات سے بڑھ کر ہیں۔
صنعتی اداروں نے ایس آئی ایف سی کے تعاون سے منعقدہ نمائش کو برآمدات کے فروغ، سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری کا سنگ میل قرار دیا۔