کراچی میں شارع فیصل پر ڈمپر سمیت فرار ہونے والے ڈرائیور کی گرفتاری کے معاملے پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کراچی میں شارع فیصل پر ڈمپر سمیت فرار ہونے والے ملزم ڈرائیور شفیق الرحمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ ڈمپر ڈرائیور نے گزشتہ روز شارع فیصل تھانے میں گرفتاری دی تھی۔
ٹریفک پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی مدعیت میں لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔