اے این ایف نے پشاور میں کورئیر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔
اے این ایف نے نوشہرہ سے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس نے 11 منشیات بھرے پارسل مختلف شہروں کے لیے بک کیے تھے۔ پارسل میں سے 5.7 کلو چرس، 200 گرام آئس، 120 ایکسٹسی گولیاں، 150 گرام افیون، جعلی 1 لاکھ روپے اور 30 بور پستول بھی کے قبضے سے برآمد کی گئی۔
اے این ایف ٹیم کی مکمل نگرانی کے بعد حاجی کیمپ پشاور کے قریب سے مزید 3 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے گئے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان بین الصوبائی منشیات ترسیل میں ملوث تھے۔
ڈیجیٹل منشیات ترسیل کا نیٹ ورک قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اے این ایف کی آن لائن کورئیر نیٹ ورکس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی ہے، اے این ایف کی منظم انٹیلیجنس، موثر کارروائیوں اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر مبنی کوششیں جاری ہے۔