افغانستان کے صوبے بلخ میں مسجد کے قریب زور دار دھماکے میں خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبہ بلخ میں مسجد کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس میں ایک خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکا مزار شریف شہر میں صبح سوا 8 بجے کے قریب ہوا، دھماکا خیز مواد مسجد کے قریب نصب کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بلخ کی اس مسجد کا تعلق ہزاری شیعہ برادری سے ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا پہلے سے نصب کی گئی آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔