پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکلاء کو بتایا کہ جیل میں انہیں زہر دیا جا رہا ہےپریس کانفرنس میں وکلاء نے دعویٰ کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت آئندہ منگل 7نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہےسماعت کے دوران استغاثہ کے کسی گواہ کی شہادت قلمبند نہ ہوسکی،وکیل آفتاب باجوہ کہتے ہیں نواز شریف کے لئے ہر سہولت موجود ہے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کے لئے کوئی سہولت موجود نہیں،سابق وزیر اعظم نے وکلاء سے ملاقات میں بتایا کہ انھیں سلو پوائزن کیا جا رہا ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت جیل ٹرائیل کے دوران اڈیالہ میں کی۔سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا دوران سماعت استغاثہ کی جانب سے 10 گواہان عمران سجاد،عقیل حیدر،شمعون قیصر،ایم افضل سیکشن آفیسر،نادر خان،وزارت خارجہ کے افسران اقرا اشرف،فرخ عباس ،حسیب بن عزیز،مقدمہ کے تفتیشی آفیسرشبیراور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل خوشنود عدالت میں پیش ہوئے،تاہم شہادت کسی گواہ کی شہادت قلمنبد بند نہ ہو سکی ۔
سائفر کیس کے پراسیکیوٹرذوالفقار عباس نقوی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ وکلاء صفائی نے کیس کی تیاری کے لیے مہلت کی استدعا کی جس کی بنا شہادت قلمبند نہ ہوسکی آئندہ تاریخ پر گواہان کی شہادت قلمبند کی جائے گی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل آفتاب باجوہ کا کہنا تھاسرکاری وکلاء دن 11 بجے عدالت پہنچےہم نے مثل معائنہ کی درخواست دی۔سائفر کی کوئی ایک ڈاکومنٹ ہمیں نہیں دی گئی،چیئرمین سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ گھر کا کھانا فراہم نہیں کیا جا رہا۔چیئرمین سے ملاقات اہم ہے،انھوں نے بتایا کہ سلو پوائنزنگ ہو رہی ہے،چیئرمین نے کہا مجھے گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا،آئی ایس آئی ایسا کر رہی ہےچیئرمین نے بتایا کہ بیوی سے ملاقات کے وقت آئی ایس آئی افسران موجود ہوتے ہیں۔
وکیل آفتاب باجوہ کا کہنا تھا نواز شریف کیلئے ہر سہولت موجود ہے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کے لئے کوئی سہولت موجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو زخمی حالت میں بائیو میٹرک کے لئے بلایا،دوسری طرف مفرور کے لئے سارا سسٹم ایئرپورٹ پر فراہم کیا گیاچیف جسٹس اسلام آباد شہباز شریف سے ملا ہو اہے اسکی آڈیو،ویڈیوز آ چکی ہیںہم کہتے ہیں نواز شریف کے مقدمات سننے کےلئے عدالت اسکے گھر لے جایا کریں۔
سائفر کیس کی سماعت کے بعد وکلاء نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جسکے بعد سابق وزیر اعظم سے انکی اہلیہ بشری بی بی،بہنوں علیمہ خان،ڈاکٹر عظمی اور نوریں خانم نے بھی اڈیالہ جیل کانفرنس روم میں ملاقات کی۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو