نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فتنے سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ بات چیت کیلئے سرنڈر کرنا ہوگا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ 9 مئی واقعات میں انصاف ہوتا نظر آرہا ہے ۔ جو ملوث تھے وہ قیمت ادا کررہے ہیں۔ اپنے ہی ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا اگر کسی کو قانونی عمل کے ذریعے سزا ہوئی ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔ یہ بھی کہا لاکھوں ڈالر دے کر پاکستانی اداروں کو بدنام کرنا قابل مذمت ہے۔ کسی نے سیاست کرنی ہے تو پاکستان آکر کرے۔ افواہیں پھیلانے والے ملک کی خدمت نہیں کررہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی نے سیاست کرنی ہے تو پاکستان آکر سیاست کرے، لاکھوں ڈالر دے کر پاکستانی اداروں کو بدنام کرنا قابل مذمت ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے، حکومت بسنت تہوار منانے پر نظرثانی کر رہی ہے، حفاطتی اقدامات کے ساتھ بسنت کو منایا جانا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد افغانستان کا دورہ کروں گا جبکہ ایرانی حکومت نے پاکستانیوں کے قتل میں ملوث افراد کو پکڑنے کی یقین دہانی کرائی ہے، سفیر اور وزارت خارجہ کے ذریعے ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہوں۔