کوٹری میں گھریلو تنازع پر بیوی نے شوہر کو کلہاڑی کے وار کرکے زخمی کردیا، زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، خاتون نے تھانے پہنچ کر گرفتاری دیدی۔
کوٹری کے علاقے سائٹ میں گھریلو تنازعہ پر خاتون نے اپنے شوہر کو کلہاڑیوں کے وار کرکے زخمی کردیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی دلبر چانڈیو کو اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر کو کلہاڑیوں سے وار کرکے زخمی کیا اور بعد ازاں خود تھانے پہنچ کر گرفتاری دیدی۔
پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔