ایران نے صوبہ سیستان میں پاکستانی شہریوں کے قتل کی تصدیق کر دی ۔ ترجمان ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہے فوری تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کوشش ہے کہ سب سے پہلے میتیں جلد از جلد پاکستان پہنچائی جائیں۔
ایرانی سفارتخانے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہیں۔ واقعہ ایران کے صوبہ سیستان کے دوردرازعلاقے میں مشترکہ پاک ایران سرحد سے چند کلومیٹر دور ورکشاپ میں پیش آیا۔
ترجمان کے مطابق واقعے کی فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ ایرانی پولیس واقعہ کے ذمہ دار دہشت گردوں میں سے ہر ایک کو تلاش کرے گی۔
ترجمان ایرانی سفارتخانے کے مطابق دہشتگردوں کو قرار واقعی سزا دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ کوشش یہ ہے کہ سب سے پہلے میتوں کو جلد از جلد واپس پاکستان پہنچایا جائے۔