اپوزیشن اتحاد نے 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ کرلیا۔ محمودخان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی قیادت خطاب کرے گی۔
حزب اختلاف کے کنونشن کی میزبانی مسجلس وحدت مسلمین کرے گی۔ جلسہ اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں ہوگا ۔ البتہ فی الحال جلسہ گاہ کے حتمی مقام کا اعلان نہیں کیا گیا۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی ہوں گے۔ سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی قیادت خطاب بھی کرے گی۔