خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر ملزمان نے ایکسائز موبائل اسکواڈ پر فائرنگ کردی۔
ایکسائز ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پبی کی حدود میں تارو جبہ رات میں دو بجے ایکسائز موبائل سکواڈ نے منشیات کی ممکنہ اسمگلنگ کی اطلاع پر ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس دوران ایک مشتبہ ڈبل کیبن گاڑی کو اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ دیا جو نہ رکی، جس پر اہلکار گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے قریب پہنچے۔
گاڑی سے اچانک فائرنگ شروع ہوئی۔ جس کے نتیجے میں ایکسائز سکواڈ کے اہکار کانسٹیبل افتخار، مجاہد اور ڈرائیور شبیر موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ سکواڈ کے انچارج سب انسپکٹر فاروق باچا شدید زخمی ہوئے۔ جنکو فوری طور پشاور ایل آر ایچ منتقل کردیا گیا۔
فائرنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش اور قانونی قاروائی شروع کردی ہے۔