محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے متعدد علاقوں میں آج سے ہیٹ ویوشروع ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سردیوں میں بارشیں نہ ہونے کا خمیازہ اب بھگتنا پڑے گا۔ آج سے شدید گرمی کی لہر ملک کے جنوبی علاقوں کو لپیٹ میں لے گی۔
حکام کے مطابق 14 اپریل سے ہیٹ ویو کے شدید اثرات سامنے آئیں گے، پنجاب، سندھ، بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی وبالائی پنجاب، اسلام آباد، کےپی میں پارہ4 سے 6ڈگری زیادہ ہوگا، شہری دھوپ میں کم نکلیں، پانی کازیادہ استعمال کریں۔
دوسری جانب بین الاقوامی موسمیاتی ایپس نے رواں سال پاکستان میں مون سون کے دوران زائد بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان کے مطابق اپریل سے جون تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتے ہیں جبکہ اس دوران ملک میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی اور اپریل سے جون تک بارشوں کا ملک کے پانی کے ذخائر میں حصہ 19 فیصد ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بین الاقوامی موسمیاتی ایپس پاکستان میں زائد بارش کی پیشگوئی کررہی ہیں، مون سون کی درست پیشگوئی مئی کے آخر یا جون کی ابتداء میں کی جاسکے گی۔