وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ ترکیہ میں ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات کی، رجب طیب اردوان نے نواز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بیلاروس کے بعد ترکیہ کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اہم ملاقاتیں کیں۔
مریم نواز نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ سے بھی ملاقات کی، ترک صدر نے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔
صدر اردوان نے نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، کہا ان شا اللہ جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے دورے کی دعوت پر ترک صدر سے اظہار تشکر کیا، نواز شریف کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈپلومیسی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ترکیہ کی خاتون اول امینے اردوان سے بھی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔