ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں جمعہ کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم قیمتیں دوسرے ہفتے خسارے کی جانب گامزن ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اضافہ ڈالیان مارکیٹ میں مضبوطی کے رجحان کے پیش نظر ہوا۔
رپورٹ کے مطابق برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جون کی ترسیل کیلئے پام آئل کا معاہدہ 12 رنگٹ یا 0.29 فیصد اضافے سے 4 ہزار 212 رنگٹ (تقریباً 949.50 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر جاپہنچا۔
واضح رہے کہ کنٹریکٹ میں رواں ہفتے اب تک مجموعی طور پر 3.05 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔