پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 100 وکٹیں مکمل ہوگئیں۔
شاہین آفریدی نے یہ اعزاز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جارہے میچ میں حاصل کیا، قومی بولر نے سری لنکا کے تنزید حسن کو آؤٹ کرکے 100 ویں وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین فاسٹ بالر بن گئے، شاہین آفریدی نے 51 میچز میں 100 وکٹوں کا کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل مچل اسٹارک نے 52 میچز میں سو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
🚨 RECORD ALERT 🚨@iShaheenAfridi becomes the fastest pacer to 1️⃣0️⃣0️⃣ ODI wickets in his 51st game! 🦅#PAKvBAN | #CWC23 | #DattKePakistani pic.twitter.com/ergzociYeu
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 31, 2023
خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے 31 ویں میچ میں بنگلادیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف اہم میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اوپنر امام الحق کی جگہ فخر زمان، نائب کپتان شاداب خان کی جگہ اسامہ میر اور محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔