سپریم کورٹ نے نو مئی کے واقعات سے متعلق اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دئیے۔
سپریم کورٹ نے نو مئی کے مقدمات کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی۔ عدالت نے عمر سرفراز چیمہ۔ اسد قیصر اور اعجاز چوہدری سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں سے متعلق مختلف اپیلوں پر سماعت کی تاریخیں طے کر دیں۔
کاز لسٹ کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دیے جانے کے خلاف اپیل 14 اپریل کو سنی جائے گی۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 15 اپریل کو مقرر کی گئی ہے۔
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر بھی 15 اپریل کو سماعت ہوگی۔ یہ اپیل نگران خیبرپختونخوا حکومت نے سال 2023 میں دائر کی تھی۔
سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ان اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ بینچ پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں اور رہنماؤں کی ضمانت منسوخی سے متعلق دیگر اپیلوں پر بھی غور کرے گا۔