پاکستان اور افغانستان نے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ رابطے بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسے افغان قائمقام وزیرتجارت وصنعت نورالدین عزیزی نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، ٹرانزٹ اور علاقائی رابطوں میں تعاون بڑھانےکےعزم کااعادہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم پاکستان اسحاق ڈار نے دوطرفہ اعلیٰ سطح کے سیاسی روابط کو برقرارر کھنے کی اہمیت پر زور بھی دیا۔