تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 2 پیسے کی بہتری سے 280.55 روپے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ پیر کو ڈالر 280.57 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر ین اور سوئس فرانک نے منگل کو 6 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پوزیشن برقرار رکھی جبکہ امریکی ڈالر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وسیع ٹیرفز کے باعث معیشت میں سست روی کی بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان وسیع نقصانات برداشت کیے۔
ڈالر انڈیکس منگل کو 0.44 فیصد کم تھا، گزشتہ ہفتے ٹیرف کے اعلان کے بعد سے انڈیکس میں ایک فیصد سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔