ملک میں تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 26 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن ہے۔
کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 28 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 44 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 254 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نومبر سے ابتک تعمیراتی سریے کی اوسط فی ٹن قیمت میں 5 سے 8 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ سال 2024 کے آغاز میں ملک میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد تعمیراتی سریا کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 50 ہزار روپے کی کمی ہوگئی ہے۔
قبل ازیں مارکیٹ تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی تھی کہ ایف بی آر کی جانب سے ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع اور حال ہی میں عالمی تجارتی جنگ کے باعث تعمیراتی شعبے پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا، اسٹیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے صنعتی شعبے کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم تاحال اسٹیل مارکیٹ پر دونوں عوامل کے اثرات نظر نہیں آرہے اور سریے کی قیمتیں پچھلے کئی ماہ سے مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔