معروف گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ان پر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کیخلاف پروپیگنڈے کا الزام ہے۔
لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں معروف گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں سلمان احمد پر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
گلوکار سلمان احمد کے ایکس (ٹوئٹر) پر فالوورز کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد نے قومی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگینڈا کیا، ملزم نے نفرت انگیز پوسٹ وائرل کی، سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے بذات خود دیکھی۔
واضح رہے کہ سلمان احمد کو سوشل میڈیا پر غیر ضروری اور اشتعال انگیز پوسٹس کرنے پر پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی سے نکال دیا تھا۔