پنجاب میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دیکر پروپیگنڈا کرنے والے 58 ہزار سے زائد پیجز کی نشاندہی کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق سیف سٹی اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیموں نے سائبر پٹرولنگ بھی بڑھا دی ہے، سوشل میڈیا پر 58 ہزار 788 پیجز کی نشاندہی کرکے پی ٹی اے کو رپورٹ کیے جاچکے ہیں ۔
نفرت انگیز مواد ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے 11 ہزار 132 پیجز کو بلاک کروادیا گیا ہے، حکام کے مطابق پروپیگنڈا کرنے والے 80 فیصد اکاؤنٹس بیرون ممالک سے آپریٹ ہورہے ہیں۔ ملوث عناصر کی نشاندہی کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔