یورپی ملک آئس لینڈ میں چند روز کے دوران زلزلے کے سیکڑوں جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم اپریل سے 6 اپریل تک آئس لینڈ کے جنوب مغربی علاقے میں زلزلے کے سیکڑوں جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 سے 4 تک ریکارڈ کی گئی جبکہ ان کی گہرائی 4 سے 6 کلو میٹر تک تھی۔
رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے سیکڑوں جھٹکے محسوس کئے گئے، صرف 24 گھنٹوں میں 550 زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے مزید جھٹکے بھی محسوس کئے گئے جاسکے ہیں، جن کی شدت 3 سے 4 کے درمیان ہوگی۔