لکی مروت میں طالم زمیندار نے بکری کھیت میں جانے پر 11 سالہ معصوم بچے کو قتل کر دیا۔
افسوسناک واقعہ لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں پیش آیا ہے جہاں معصوم خالد گل اپنے والد کے کہنے پر کھیتوں کے قریب جانے والی بکری کو واپس لانے گیا،زمیندار نے طیش میں آکر اپنی کلاشنکوف سے بچے پر فائرنگ کر دی۔
اسپتال لے جاتے ہوئے معصوم بچے نے دم توڑ دیا،تھانہ تجوڑی میں والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔