وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف 11 اپریل کو لندن پہنچیں گے ۔ وزیراعظم بیلاروس کے دورے کے بعد لندن جائیں گے ۔
شہباز شریف تین دن جبکہ نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی لندن میں کئی اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس دورے میں آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی، حکومت کی کارکردگی اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں سے رابطہ بڑھانے اور پارٹی بیانیے کو عالمی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔