امریکی محکمہ خارجہ کی قیادت میں ٹرمپ انتظامیہ کا وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا۔
امریکی وفد کی پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
امریکی وفد کی قیادت جنوبی اور وسطی ایشیائی امور بیورو کے سینئر آفیسر ایرک میئر کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد کسی امریکی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ ہے۔
امریکی وفد 8 سے 10 اپریل تک پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا۔ معدنیات میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے نمائندے وفد میں شامل ہوں گے۔
وفد اقتصادی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ ایرک میئر سینئر پاکستانی حکام سے دہشت گردی کے خلاف تعاون پر بھی بات کریں گے۔