سندھ کے مختلف اضلاع میں عوام نے بی ایل اے کی لسانی بنیادوں پر دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے انصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ بی ایل اے ہندوستان کے اشاروں پر بے گناہ پاکستانیوں کو لسانی بنیادوں پر قتل کر رہی ہے، عوام نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور پھانسی پر لٹکایا جائے۔
عوام کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے لوگ بلوچ طلباء اور لوگوں کو گلے سے لگا کر رکھتے ہیں، پنجابیوں اور پختونوں کو لسانی بنیادوں پر قتل کر کے بی ایل اے نفرت کے بیج بو رہی ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا جعفر ایکسپریس واقعے میں معصوم جانوں کے قاتلوں کے خلاف آپریشن کیا جائے، ہم بی ایل اے کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہیں، مظاہرین نے افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔