کرک سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان اور سابق صوبائی وزیر ملک قاسم خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
ملک قاسم خان دو مرتبہ کرک سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، وہ دو بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور جیل خانہ جات کے وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ملک قاسم خان کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہیں نماز جنازہ کل 4 بجے ابائی گاؤں خوجکی کلہ میں ادا کی جائے گی۔