دریائے سندھ پر نئی نہریں بنانے کے منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات پر حکومت نے سر جوڑ لیے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں پارٹی قیادت کے ساتھ اہم مشاورت کی۔ اس اہم بیٹھک میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا اتحادی حکومت میں مثالی اعتماد خوش آئند ہے۔ جو بھی فیصلے ہوتے ہیں۔ تمام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بھی اتحادی حکومت کی محنت کا نتیجہ ہے، حکومت کے فیصلوں سے ملکی معیشت درست سمیت پر چل پڑی ہے جس کے ثمرات چھوٹے طبقے کو منتقل کیے ہیں۔