پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کے صدر عاطف خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک بننے نہیں جارہا، سارے لوگ اس وقت پارٹی بانی چیئرمین کے ساتھ ہیں، پارٹی معاملات کو میڈیا پر نہیں لانا چاہئے، اس لئے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ جو الزامات مجھ پر لگائے گئے ہیں اس کی تحقیقات کرائی جائیں۔
پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر عاطف خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی چوک پشاور میں بانی چیئرمین کی رہائی کیلئے لگائے کیمپ کا دورہ کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر بانی چیئرمین کی رہائی کیلئے کوشش کرنی چاہئے۔
عاطف خان نے کہا کہ ہم کل سے سلمان اکرم راجہ سے رابطے میں ہیں، انہوں نے بھی کہا کہ میڈیا میں پارٹی اختلافات کی باتیں نقصاندہ ہیں، قیادت نے کہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی سے اس معاملے پر بات کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ اگر اختلاف ہے، تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن باقی سینئر قیادت کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے۔