امریکی مہم جو نے موت کو چکمہ دے دیا، ترکیہ کے تیسرے بڑے غار میں دس دن زندگی اور موت کی کشمکش میں گزارنے کے بعد زندہ بچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق 2 ستمبر کو امریکی مہم جو تیرہ سو میٹر گہرے غار میں اترا تو اس کی طبیت خراب ہوگئی۔ پیٹ میں درد کے باعث وہ خود واپس اوپر آنے سے قاصر تھا۔
ریسکیو اہلکاراس تک کھانے پینے کی اشیا پہنچاتے رہے۔ کئی ناکام کوششوں کے بعد آخر کار مہم جو کو باہر نکال لیا گیا۔
ریسکیو مشن 10 دن تک جاری رہارجس میں ترکیہ کے ڈیرھ سو اہلکاروں نے حصہ لیا۔