محکمہ صحت پنجاب نے نواز شریف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ کا مسودہ تیار کرلیا۔
مجوزہ مسودے کے مطابق نواز شریف کینسراسپتال کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں 13 رکنی بورڈ چلائے گا، نواز شریف کینسر اسپتال میں بھرتی ملازمین کو سرکاری ملازمین کا درجہ حاصل نہیں ہوگا۔
مسودے کے مطابق غریب مریضوں کا کینسر اسپتال میں مفت علاج ہوگا، مکمل اور جزوی ادائیگی پر بھی اسپتال میں مریضوں کا علاج ہوگا، ایکٹ کو منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
نواز شریف کینسر اسپتال مالی معاملات کےلئے عطیات اکٹھے کرسکے گا، کینسر اسپتال میں چیئرمین، ڈین، ایڈمنسٹریٹر، ڈائریکٹر نرسنگ و فنانس ہوں گے۔