مارچ 2025 میں پاکستان کی ملکی برآمدات میں 5.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ برآمدات کا حجم 2 ارب 61 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق فروری میں برآمدات 2 ارب 49 کروڑ ڈالر تھیں جبکہ مارچ 2024 کے مقابلے میں بھی برآمدات میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔
دوسری جانب گزشتہ ماہ درآمدات 4 ارب 973 کروڑ ڈالر تک رہیں جس کے نتیجے میں ماہانہ تجارتی خسارہ 7.83 فیصد کمی کے ساتھ 2 ارب 11 کروڑ ڈالر رہا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) میں برآمدات میں 7.69 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم 24 ارب 69 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔
اسی عرصے میں درآمدات 6.33 فیصد بڑھ کر 42 ارب 58 کروڑ ڈالر رہیں۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک تجارتی خسارے میں 4.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ 17 ارب 90 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا۔