وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری کے بعد سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی اور آج بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج ٹریدنگ کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث 1372 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 18 ہزار اور ایک لاکھ 19 ہزار کی حدیں ایک ساتھ بحال ہوئیں تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ اندیکس 1132 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج سٹاک مارکیٹ میں 28 ارب روپے مالیت کے 41 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں آج بجلی سستی کرنے اور سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کا اعلان کیا جس سے سرمایہ کاروں کو اعتماد بھی بحال ہوا ۔