نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم 12 کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر بھی میچ نہ جیت سکی۔
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پلئینگ الیون سے باہر ہونیوالے نسیم شاہ نے بیٹنگ میں 50 رنز بناڈالے۔
ہیملٹن میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کیلئے آئے تاہم باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔
کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کی اور کیویز کیخلاف پہلے نصف سینچری بنائی اور 51 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 208 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور 84 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔