پاکستان بھر میں آج عید الفطر کے تہوار پر جہاں عوام نے خوشیوں کا اظہار کیا وہیں شوبز ستاروں نے بھی اس موقع کو رنگین بناتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ جوش و خروش شیئر کیا۔
مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے عید کی مبارکباد دی اور اپنی تصاویر و ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
نئے شادی شدہ جوڑے، اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار مرزا گوہر رشید نے اپنی عید کو "ہماری حسین عید" کا نام دیتے ہوئے مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی بانٹی۔
View this post on Instagram
اداکارہ عائزہ خان نے عید کے موقع پر گلابی رنگ کا خوبصورت لباس پہنا اور مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
View this post on Instagram
دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان نے صبح سویرے عید کا جوڑا تو نہیں پہنا لیکن انہوں نے اپنے شوہر کی جانب سے تحفے میں دی گئی چوڑیوں کی تصویر شیئر کی۔
ساتھ ہی انہوں نے گھر میں کام کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی اپنے مداحوں کے لیے جاری کی۔
View this post on Instagram
اداکارہ سحر خان نے ہلکے رنگ کے جوڑے میں عید منائی اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔
View this post on Instagram
شوبز ستاروں کی جانب سے عید کے موقع پر یہ پیغامات اور تصاویر مداحوں میں خاصی پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔