خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں نیشنل منرلز ہارمونائزیشن فریم ورک متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔
پاکستان کے معدنی وسائل کی مالیت 6 ٹریلین ڈالر سے زائد ہے جو سرمایہ کاروں کے لیے بے مثال مواقع فراہم کرتی ہے، معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہم آہنگ قوانین اور سازگار پالیسیاں متعارف کرائی جائیں گی۔
وفاقی حکومت نے صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر یکساں ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دینے کا مثبت اقدام اٹھایا ہے۔
چیف سیکریٹریز، وزرائے اعلیٰ اور کان کنی کمپنیوں کی تجاویز کو پالیسی میں شامل کر کے پائیدار کان کنی کے فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
منرلز فریم ورک ماحولیاتی تحفظ، محفوظ کان کنی اور بین الاقوامی شراکت داریوں کے فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹیکس مراعات اور واضح تنازعات کے حل کا طریقہ کار متعارف کرایا جانے کا امکان ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مکمل معاونت سے حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر معدنی سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر پیش کیا جائے۔