وفاقی وزراء کی کابینہ اجلاس کے فیصلوں پر میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھاکہ غیرقانونی غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئےحکومت پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کابینہ اجلاس کے فیصلوں پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ غیرقانونی افراد کیساتھ کاروبار ،اُنہیں گھر کرائے پر دینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی ایسے پاکستانیوں کے خلاف بھی فارن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ کابینہ نے نجی ایئر فلائی جناح کو بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دیدی ایئرلائن افغانستان،ملائیشیا، یو اے آئی و دیگر ملکوں کے روٹ پر جہاز چلا سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024ء کی منظوری بھی دے دی۔2024ء میں 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج کرادا سکیں گےاسلام آباداس بار عازمین 25 دنوں پر مشتمل حج بھی کرسکیں گے۔روڈ ٹو مکہ کی سہولت اسلام آباد ائیر پورٹ پر ہوگی۔سعودی اجازت کے تحت عورت محرم کے بغیر بھی حج کرسکے گی۔
دوسری طرف ڈیڈلائن گزرنے کے بعد بلوچستان میں بد امنی پھیلانے والے بنا دستاویزات مقیم افغان باشندوں کی رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کی مہلت ختم ہونے کے قریب ہے۔ نگران وزیراطلاعات بلوچستان کہتے ہیں مہلت کے اختتام کے بعد بھی نہ جانے والے غیر ملکیوں کو گرینڈ آپریشن کے ذریعے نکال باہر کیاجائیگا۔بلوچستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن کو ایک روز رہ گیامہلت کی مدت قریب آتے ہی حکومتی مشینری متحرک ہو گئی۔
نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کہتے ہیں 40سال سے افغان باشندوں کی مہمان نوازی کی ۔تارکین وطن کو بھائیوں کی طرح رکھا لیکن صد افسوس ہماری مہمان نوازی سے ناجائز فائدہ اٹھایا گیا
نگران وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے تارکین وطن کے خلاف گرینڈ آپریشن ہوگا۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 25ہزار افراد چمن سے رضاکارانہ طور پر اپنے ملک چلے گئے ہیںبھارت اور دیگر ممالک تعلق رکھنے والے دو ہزار افراد بذریعہ جہاز اپنے ملک جا چکے ہیں آئیدہ پاکستان آنے والے ہر انسان کو پاس پاسپورٹ پرپر ویزہ لگا نے کے بعد ہی داخلے کی ایجازت ہوگی ۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو