کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل ریفائنری کے قریب لگنے والی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہ پایا جاسکا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کریک آئل ریفائنری کے قریب کھدائی کے دوران لگی آگ تاحال بے قابو ہے، درجنوں فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کیلئے فوم بھی استعمال کیا لیکن نتیجہ صفر رہا
کنٹونمنٹ بورڈ کے مطابق کمپنی کی طرف سے پانی اور مٹی کیلئے ٹیسٹ بورنگ کی جارہی تھی کہ اس دوران آگ لگ گئی۔ گزشتہ روز پاکستان آئل ریفائنری کے نمائدے مئیر کراچی کمشنر کراچی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے دعوی کیا کہ آگ خودبخود بجھ جائے گئی۔ آگ لگنے سے ایک کھڑی مشینری جل کرخاکستر ہوئی تھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
آگ لگنے کی وجوہات اورآگ کی نوعیت جاننے کیلئے ماہرین نے جائے وقوعہ پر ٹیسٹ کرانے کیلئے پانی کے نمونے لیے، ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوسکے گا کہ کس چیزمیں آگ لگی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ زمین سےنکلنےوالی قدرتی گیس ہے تاہم ایس ایس جی سی وضاحت دے چکی کہ ان کی تنصیبات یا گیس کی لائن موجود نہیں۔