بالی وڈ کے مشہور سپر اسٹار سلمان خان نے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
یاد رہے کہ ان دنوں سلمان خان اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو 30 مارچ کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
فلم کی پروموشن کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلمان خان نے مختلف موضوعات پر سوالات کے جوابات دیے جن میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا سوال بھی شامل تھا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے تو سلمان نے کہا ’’میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں، وہ حکومت سے اجازت اور ویزا لے کر آ سکتے ہیں۔‘‘
یاد رہے کہ ماضی میں کئی پاکستانی اداکار بالی وڈ میں کام کر چکے ہیں جن میں فواد خان، ماہرہ خان، سجل علی، علی ظفر، جاوید شیخ اور عمران عباس جیسے نامور فنکار شامل ہیں۔