میانمار اورتھائی لینڈ میں گزشتہ روز آنے والے ہولناک زلزلے نےتباہی مچادی ،زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1ہزار زائد ہوگئی ،جبکہ 2376 سے زائد زخمی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں ہلاک ہونےوالوں کی تعداد ایک سو چوالیس تک جاپہنچی ہے،سات سو سےزیادہ زخمی بھی ہیں،متعدد عمارتیں کھنڈرکا منظر پیش کررہی ہیں، بیشتر افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے،اموات کی تعداد 10 ہزار سے بڑھنے کا خدشہ ہے،بنکاک میں بھی تیس منزلہ زیر تعمیر عمارت گرنے سے نو افراد ہلاک ہوگئےجبکہ سو سے زیادہ لاپتہ ہیں ۔
ملبےمیں دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،تھائی لینڈ اورمیانمارکے بعد چین میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سےباہر نکل آئے،امریکی صدرکا میانمارحکام سے رابطہ کیا ہے اور ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔