سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ باہمی اتحاد کی قوت سے ہی ملک کومشکلات کی دلدل سےنکالا جاسکتا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین سے چیئرمن مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے ملاقات کی۔امن وامان کی صورتحال،ملک کودرپیش چیلنجز،اتحاد و یگانگت اور باہمی دلچسپی کےامورپربات چیت ہوئی۔ ملاقات میں خاتم النبیین یونیورسٹی کی بحالی اور قرآن کمپلیکس سے استفادے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشتگردی سمیت دیگر مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔باہمی اتحاد کی قوت سے ہی ملک کومشکلات کی دلدل سےنکالا جاسکتا ہے، اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ ہو۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے ملک کو دہشتگردی اورانتہا پسندی سے نجات دلانے کیلئےعلمااور مشائخ کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ محراب و منبرسے اتحاد کے فروغ کی آواز بلند ہو۔قرآن اکیڈمی بڑی محنت سے بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے اس پر توجہ نہیں دی گئی۔ چوہدری شافع حسین کو قرآن کمپلیکس کے معاملات ٹھیک کرنے کا کہا ہے ،چوہدری شجاعت حسین نے رویت ہلال کمیٹی کے امور میں بہتری لانے میں عبدالخبیر آزاد کی خدمات کو سراہا۔