امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر طلعت خان کو چاقو بردار حملہ آور نے قتل کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے ڈاکٹر طلعت پر متعدد وار کیےاور وہ زخمیوں کی تاب نہ لاکر چل بسیں،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں تاہم طلعت خان کے رشتہ داروں کو کہنا ہےکہ انہوں نے اس سے پہلے ملزم کو کبھی نہیں دیکھا۔
ڈاکٹر طلعت رواں سال جولائی میں واشنگٹن سے ٹیکساس منتقل ہوئی تھیں۔