ملیر جیل میں قید بھارتی قیدی نے خودکشی کرلی ۔
سپرٹینڈنٹ ملیر جیل ارشد شاہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ماہی گیر گوروو نے واش روم میں گلے میں رسی کی مدد سے پھندا لگا کر خود کشی کی، گوروو انڈین ماہی گیروں کی بیرک میں بھارتی ماہی گیروں کے ساتھ ہی موجود تھا، ماہی گیر گوروو چار سال قبل پاکستانی سمندری حدود سے پکڑا گیا تھا، جیل میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی کارروائی کے بعد قیدی کی لاش کو سرد خانے رکھوا دیا گیا ہے۔