پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز میں فاسٹ بولر حارث رؤف کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف کو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، ٹیم منجمنٹ نے حارث رؤف کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی شمولیت کا قوی امکان ہے، اعلان جلد متوقع ہے، ون ڈے سیریز کیے بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر عثمان خان کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔
پاکستان ون ڈے اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیپیئر میں موجود ہیں، ون ڈے اسکواڈ کے دیگر کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے اراکین کل ویلنگٹن سے نیپیئر جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ ہفتہ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔