سندھ کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے ٹی شرٹ اور جینز پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ کے سرکاری اسکولوں میں مرد اساتذہ کے ٹی شرٹ اور جینز پہننے پر پابندی جبکہ خواتین اساتذہ کے زیادہ میک اپ اور ہائی ہیلز پہن کر اسکول نہ آنے کی ہدایت کردی گئی۔
خواتین اساتذہ کو زیادہ میک اپ، زیادہ زیورات اور ہائی ہیلز پہن کر اسکول نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے، اساتذہ کواسکول کے اندر گٹکا، نسوار،سگریٹ یا منشیات پینے کی اجازت نہیں۔
محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کو طالب علموں کو ذاتی نوعیت کے کام کرانے سے بھی سختی سے منع کیا گیا ہے۔