سونے کی قیمت 3200 روپے کے غیر معمولی اضافے سے تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 200 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 21 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 749 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 31 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 52 ڈالر فی اونس ہے۔